بھارت کے راجستھان ریاست کے شہر سوائی مدھوپور میں ایک شخص ڈیم پر کرتب دکھا رہا تھا کہ اچانک بہتے پانی میں بہہ گیا۔واقعہ ڈھیل ڈیم پر پیش آیا، جس کے بعد مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیم پر کچھ لوگ موجود ہیں اور وہاں تعمیراتی کام جاری ہے، اور پانی کے قریب جانے والے شخص کی تلاش جاری ہے۔کچھ رپورٹس کے مطابق، پانی میں بہنے والا شخص شراب کے زیر اثر تھا جس کی وجہ سے وہ ہوش و حواس میں نہیں تھا۔ ریسکیو ٹیمیں ابھی تک تلاش اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔