امریکا وینزویلا میں رجیم چینج آپریشن کے لیے تیار، مادورو پر 50 لاکھ ڈالر انعام

رائٹرز کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوج وینزویلا میں کسی بھی وقت کارروائی کر سکتی ہے۔ یہ آپریشن وائٹ ہاؤس کے وسائل سے ممکن ہوگا بشرطیکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ منظوری دیں۔امریکی وزیر دفاع نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو “ڈرگ ٹریفکنگ رجیم” کا سربراہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی گرفتاری پر پچاس ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔گذشتہ روز امریکی فوج نے جنوبی کیریبین سمندر میں ایک وینزویلا کے جہاز کو تباہ کیا، اور کیریبین سمندر میں اس وقت چار ہزار پانچ سو سے زائد امریکی فوجی مہم کا حصہ ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے گزشتہ ماہ میزائل کروز، تین ڈسٹرائرز، سب میرینز اور اسالٹ جہاز بھی وینزویلا کے قریب تعینات کرنے کا حکم دے دیا تھا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی جا سکے۔امریکی حکام نے وینزویلا میں سیاسی غیر یقینی صورتحال اور ڈرگ ٹریفکنگ کے خدشات کے پیش نظر یہ آپریشن اہم قرار دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی وقت کارروائی شروع ہو سکتی ہے اور فوجی تیار ہیں۔