امریکا نے اتحادی ممالک کو فلسطینی ریاست تسلیم کرنے پر خبردار کر دیا

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے اتحادی ممالک کو فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے خبردار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ بڑے مسائل پیدا کرے گا اور یہ راستہ آگے بڑھنے کے لیے موزوں نہیں، اس سے جنگ بندی کے عمل میں مشکلات پیدا ہوں گی۔مارکو روبیو نے واضح کیا کہ فلسطینی ریاست کی تسلیم کے اقدام پر اسرائیل ردعمل دے گا۔ اس کے علاوہ فرانس، برطانیہ، کینیڈا اور بیلجیئم پہلے ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں، جو امریکی اتحادی ممالک کی جانب سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ حماس نے اسی دن مذاکرات ترک کر دیے جب فرانس نے فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا، اور اتحادی ممالک اکثر اپنی اندرونی سیاسی ضرورتوں کے مطابق فیصلے کرتے ہیں۔