ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے حسن زاہد کے خوفناک رویے کا انکشاف کر دیا

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ اگر حسن زاہد جیل سے رہا ہوا تو وہ مجھ سے بدلہ لینے کی کوشش کرے گا۔سامعہ کے مطابق، حسن زاہد نے ایک بار انہیں اپنے دوست کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا اور شادی سے انکار پر اغوا کرنے کی دھمکی بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ حسن جیل میں ہے، پھر بھی مجھے اس سے خوف محسوس ہوتا ہے۔سامعہ نے بتایا کہ ایف آئی آر درج کروانے کے بعد، حسن اگلے دن کالے ڈالے میں بندوق کے ساتھ ان کے گھر پہنچ گیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دی، جس کے بعد دوسرا مقدمہ درج کروایا گیا۔ٹک ٹاکر نے انکشاف کیا کہ 6 ماہ سے حسن کو جانتی ہیں، لیکن 3 ماہ قبل ثنا یوسف کے واقعے کے بعد سے ہی انہوں نے حسن سے دوری اختیار کرنا شروع کی، جس کے بعد حسن نے دھمکیاں دینا شروع کر دی تھیں۔سامعہ حجاب نے مزید کہا کہ حسن نکاح کے پیپر منگوا کر ان سے دستخط کروانے کی کوشش کرتا تھا، لیکن وہ اپنی والدہ سے بات کرتی اور سب کے سامنے شادی کرنے کا اصرار کرتی تھیں۔یہ معاملہ سوشل میڈیا پر شدید بحث کا سبب بن چکا ہے اور شائقین کرکٹ و انٹرٹینمنٹ کمیونٹی دونوں ہی اس واقعے پر ردعمل دے رہے ہیں۔