نادرا کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی رجسٹریشن سہولت کا آغاز

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے شہریوں کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کر دی ہیں۔نادرا کی جانب سے سوات اور بونیر میں بی آئی ایس پی فاسٹ ٹریک رجسٹریشن مہم کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے تحت متاثرین موقع پر شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔نادرا کی موبائل ٹیمیں لنڈی کس، بابوزئی سوات اور بونیر میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کر چکی ہیں اور شہریوں کو فوری فاسٹ ٹریک خدمات فراہم کی گئی ہیں۔سوات اور بونیر کے شہری نادرا کے ساتھ رجوع کرکے اپنے شناختی کارڈ اور دیگر مسائل کے لیے سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔