سونے کی قیمت میں استحکام، فی تولہ 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے پر برقرار

کراچی: ملکی صرافہ مارکیٹ میں مسلسل اضافے کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں استحکام دیکھا گیا۔تفصیلات کے مطابق کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونا 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے پر برقرار رہا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 22 ہزار 959 روپے پر مستحکم رہی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوئی اور فی اونس سونا 3540 ڈالر پر برقرار رہا۔ماہرین کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں پر دو بڑے عوامل اثر انداز ہو رہے ہیں:عالمی سطح پر سونے کی بڑھتی قیمتیں۔
ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ۔واضح رہے کہ سونا ہمیشہ سے ایک محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، خاص طور پر مہنگائی، سیاسی یا معاشی عدم استحکام کے اوقات میں اس کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے فی اونس 20 ڈالر زیادہ قیمت مقرر کی جاتی ہے۔