سندھ میں 6 ستمبر سے موسلا دھار بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات کی وارننگ

کراچی/سندھ – محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سندھ میں موسم میں شدید تبدیلی کے باعث 6 ستمبر سے موسلا دھار بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے، جس میں خاص طور پر کراچی اور حیدرآباد متاثر ہو سکتے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق، کراچی میں 6 سے 9 ستمبر تک مسلسل بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے، جس دوران شہر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔اس کے علاوہ، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین اور سجاول میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، جبکہ تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ اور خیرپور میں بھی تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے سندھ، مشرقی پنجاب، بلوچستان، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے لیے بھی ایڈوائزری جاری کی ہے، جس کے مطابق بھارت کے مدھیہ پردیش سے ہوا کا کم دباؤ 6 ستمبر کو سندھ میں داخل ہوگا۔7 سے 10 ستمبر کے دوران سندھ میں وقفے وقفے سے شدید بارشوں کا امکان ہے، جس کی وجہ سے بعض علاقوں میں سیلاب اور پانی جمع ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔