سعودی عرب: مکہ ریجن سمیت کئی علاقوں میں بارش اور سیلاب کا الرٹ جاری

ریاض: سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے آئندہ ہفتے تک ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے مکہ مکرمہ ریجن سمیت متعدد علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا۔متاثرہ علاقےمکہ مکرمہ ریجن: درمیانے درجے سے شدید بارش متوقع طائف، میسان، اضم، العرضیات، اللیث، القنفذہ: گرد آلود ہوائیں اور سیلاب کا خدشہ جازان، عسیر اور الباحہ: درمیانے درجے سے شدید بارش متوقع مدینہ منورہ اور نجران: کہیں تیز بارش، کہیں رم جھم کے امکانات شہریوں کے لیے احتیاطی ہدایات سیلاب زدہ مقامات، وادیوں اور نشیبی علاقوں سے دور رہیں۔جہاں بارش کا پانی جمع ہو وہاں تیراکی سے گریز کریں۔سرکاری چینلز اور سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی شہری دفاع کی ہدایات پر عمل کریں۔ضرورت پڑنے پر محفوظ مقامات پر محدود رہیں۔اس سے قبل سعودی محکمہ موسمیات نے بھی خبردار کیا تھا کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، جازان، عسیر اور الباحہ کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے۔