شنگھائی تعاون تنظیم: چین کے صدر شی جن پنگ کی ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز

تیانجن: شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے 25ویں سربراہان مملکت اجلاس میں چین کے صدر شی جن پنگ نے ایس سی او ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز پیش کردی۔ وزیر اعظم شہباز شریف سمیت رکن ممالک کے سربراہان اجلاس میں شریک ہیں۔صدر شی جن پنگ کا خطاب اپنے خطاب میں چینی صدر نے کہا کہ:شنگھائی تعاون تنظیم باہمی اعتماد اور مفاد کے اصولوں پر آگے بڑھ رہی ہے، وقت کے ساتھ یہ ایک تناور درخت کی صورت اختیار کر چکی ہے۔رکن ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے۔تجارت، معیشت اور وسائل کے بہتر استعمال کے لیے استعداد کار بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون کو مزید فروغ دینا ہوگا۔ترقیاتی بینک کی تجویز شی جن پنگ نے کہا کہ ایس سی او کے اہداف حاصل کرنے کے لیے:ایک ترقیاتی بینک قائم کرنا اشد ضروری ہے۔فوری فیصلہ سازی اور انفراسٹرکچر کی تعمیر ناگزیر ہے۔مشترکہ خوشحال مستقبل کے لیے تجارتی و مواصلاتی روابط کو مزید بڑھانا ہوگا۔کثیرالجہتی نظام پر زورچینی صدر نے کہا:ایس سی او ممالک کے درمیان بارڈر ٹریڈنگ کے پرانے نظام کو فروغ دیا جائے گا۔دنیا کو ایسے کثیر الجہتی تجارتی نظام کی ضرورت ہے جہاں سب ممالک برابری کی بنیاد پر فائدہ اٹھا سکیں۔
اقوام متحدہ کے منشور کی روشنی میں عالمی حکومتی نظام کو انصاف کی بنیاد پر بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔شی جن پنگ نے عزم ظاہر کیا کہ چین رکن ممالک کی سماجی و معاشی ترقی میں فعال کردار ادا کرے گا تاکہ تمام اقوام کو برابری کی بنیاد پر ترقی کے مواقع حاصل ہوں۔