نئی دہلی — بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت ایک بار پھر جنگی جنون میں مبتلا ہو گئی ہے۔ “آپریشن سندور” میں ناکامی کے بعد اب بھارت ایک نئے فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے نئی “بھیروو کمانڈو بٹالینز” تشکیل دی جا رہی ہیں۔بھارتی اخبار دی پرنٹ کے مطابق یہ بٹالینز پاکستان اور چین کے خلاف سرحدی علاقوں میں تعینات کی جائیں گی۔پانچ نئی کمانڈو یونٹس رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج رواں ماہ کے دوران پانچ نئی کمانڈو بٹالینز کو سرحدوں پر تعینات کرنے کی تیاری میں ہے۔ ان یونٹس کو درج ذیل فرائض سونپے جائیں گے:کراس بارڈر انٹرڈکشن دشمن کی پوزیشنز تباہ کرنا خفیہ انٹیلی جنس اور سراغ رسانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں سے تین یونٹس پاکستان اور چین کے ساتھ شمالی سرحد پر، ایک شمال مشرقی اور ایک مغربی محاذ پر تعینات کی جائے گی۔پس منظر: آپریشن سندور میں ناکامی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ “آپریشن سندور” میں بھارت کو شکست کے بعد کیا گیا۔ اس دوران چین نے پاکستان کو بھارتی فوجی نقل و حرکت اور ہتھیاروں کی تعیناتی پر ریئل ٹائم انٹیلی جنس فراہم کی تھی، جس کے باعث بھارت کو بڑا دھچکا لگا۔فالس فلیگ آپریشنز کی پالیسی دی پرنٹ کے مطابق نئی بٹالینز کی تیاری بھارت کی اُس پرانی پالیسی کا حصہ ہے جس میں فالس فلیگ آپریشنز کا استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ مبصرین کے مطابق مودی سرکار کے یہ اقدامات اندرونی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ایک کوشش ہیں، جبکہ خطے میں کشیدگی بڑھانے کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔