علی پور: فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن پنجاب کے مطابق بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا ایک اور بڑا سیلابی ریلا 29 اگست کی شام دریائے چناب ہیڈ تریموں بیراج پہنچے گا۔ ادارے کے مطابق وہاں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے، جب کہ 2 ستمبر کو یہی ریلا ہیڈ پنجند کے مقام پر پہنچ جائے گا۔ شدید بارشوں اور بھارت سے آنے والے اضافی پانی کے باعث پنجاب کے کئی اضلاع پہلے ہی سیلاب کی لپیٹ میں ہیں۔ اب تک مختلف حادثات میں 25 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ فلڈ فورکاسٹنگ کے مطابق اس وقت دریائے راوی، چناب اور ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب موجود ہے، جس کے نتیجے میں پانی دیہات، بستیوں اور شہروں میں داخل ہو چکا ہے۔ کئی علاقے زیرِ آب ہیں اور صوبہ پنجاب کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے۔ جانی نقصان کی تفصیلگوجرانوالہ ڈویژن میں سب سے زیادہ تباہی، جہاں 15 افراد جاں بحق ہوئے سمبڑیال میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ گجرات میں 4، نارووال میں 3، حافظ آباد میں 2 اور گوجرانوالہ میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔