نجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے بعد نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر اپنے کئی مراکز کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے نادرا کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ درج ذیل مراکز کو بند کیا گیا ہے:وانیکے تارڑ (حافظ آباد)جلالپور بھٹیاں (حافظ آباد)
18 ہزاری (جھنگ)احمد نگر (چنیوٹ)مڈھ رانجھا (سرگودھا)کری شریف (گجرات)کوٹلی لوہاراں (سیالکوٹ)سید پور (سیالکوٹ)خدمت مرکز (سیالکوٹ)دیپالپور (اوکاڑہ)
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں کے شہری قریبی فعال نادرا مراکز سے خدمات حاصل کریں۔ اس کے علاوہ عوام کی سہولت کے لیے موبائل رجسٹریشن وینز بھی تعینات کر دی گئی ہیں تاکہ کسی کو پریشانی نہ ہو۔