کپتانوں کی تبدیلی کی خبروں کی تردید، محسن نقوی

کستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم میں کپتانی کی تبدیلی سے متعلق تمام خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے۔ کپتانی کی تبدیلی کی خبریں بے بنیاد پی سی بی کے ترجمان کے مطابق، رضوان کی جگہ سلمان آغا اور شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو کپتان بنانے کی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے اجلاسوں میں اس حوالے سے کوئی بات زیر غور نہیں آئی۔ محسن نقوی کا بھارت پر دوٹوک مؤقف چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “بھارت کے ساتھ بات چیت کے لیے بھیک مانگنے کا وقت گزر گیا۔” انہوں نے کہا کہ آئندہ بھارت کے ساتھ مذاکرات صرف برابری کی بنیاد پر ہوں گے۔ ان کے مطابق بھارتی ٹیم اگر سیاست سے الگ ہوگی تو بہتری کے امکانات پیدا ہوں گے۔ ٹیم پر تنقید کم کرنے کی اپیل محسن نقوی نے میڈیا اور عوام سے اپیل کی کہ ٹیم پر حد سے زیادہ تنقید نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا: ایک میچ ختم نہیں ہوتا کہ فوراً تنقید شروع ہوجاتی ہے۔ یم کو محنت کرنی ہے اور ہمیں ان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔ ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔ بورڈ اجلاس اور دیگر فیصلے چیئرمین کی زیر صدارت پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس بھی ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے، جن میں شامل ہیں: کرکٹ کے معیار کو بہتر بنانے کے اقدامات پر غور۔خواتین کرکٹ کے فروغ کے لیے گراس روٹ لیول پر منصوبہ بندی۔نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں اصلاحات۔پی سی بی کے اپ ڈیٹڈ فنانشل رولز کی منظوری۔ رواں مالی سال کے آڈیٹرز کا تقرر۔