سعودی عرب میں ’نُسُک عمرہ‘ ڈیجیٹل سروس کا آغاز، آن لائن ویزا اور سہولیات ایک ہی پلیٹ فارم پر

سعودی عرب کی وزارتِ عمرہ نے ’نُسُک عمرہ‘ کے نام سے نئی ڈیجیٹل سروس متعارف کرائی ہے، جس کے ذریعے دنیا بھر کے مسلمان زائرین اب بغیر کسی رکاوٹ کے آن لائن عمرہ ویزا کے لیے درخواست دے سکیں گے۔ مقصد اور سہولیات سعودی وزارت کے مطابق اس پلیٹ فارم کا مقصد عمرہ کے سفر کو زیادہ آسان، بہتر اور قابلِ رسائی بنانا ہے۔ نُسُک عمرہ کے ذریعے زائرین نہ صرف ویزا کے لیے براہِ راست درخواست دے سکتے ہیں بلکہ رہائش، ٹرانسپورٹیشن، ثقافتی سیاحت اور امدادی خدمات کی آن لائن بکنگ بھی کرسکتے ہیں۔ تیار پیکیجز اور ذاتی آپشنز سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ زائرین کے لیے دو آپشن موجود ہیں: پہلے سے تیار شدہ انٹیگریٹیڈ پیکیجز کا انتخاب یا پھر اپنی پسند کے مطابق سروسز منتخب کرکے ذاتی پیکیج بنانا رسائی اور ادائیگی کے طریقے’نُسُک عمرہ‘ کو اس کی سرکاری و پلیٹ فارم پر متعدد پیمنٹ آپشن بھی دستیاب ہیں تاکہ زائرین اپنی سہولت کے مطابق ادائیگی کر سکیں۔ ایجنٹس کا متبادل نہیں وزارتِ عمرہ کے مطابق یہ سروس منظور شدہ ایجنٹس کی جگہ لینے کے لیے نہیں بلکہ زائرین کو زیادہ لچک اور بہتر متبادل فراہم کرنے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔