اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب اور گلگت بلتستان میں بڑی تعداد میں جعلی ادویات فروخت ہو رہی ہیں۔ ان ادویات میں بخار، جسمانی درد، سوزش، معدے، سینے، گلے اور فنگل انفیکشن سمیت خواتین اور نیوروپیتھی کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی گولیاں اور کیپسول شامل ہیں۔ ڈریپ کے مطابق یہ جعلی دوائیں مختلف عالمی و مقامی فارما کمپنیوں کے برانڈز کے نام پر تیار کی گئیں، جنہیں ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز نے جانچ کے بعد جعلی قرار دے دیا۔ اس پر فوری ریپڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
❌ جعلی قرار دی گئی ادویات کی فہرست:
- Braxon Tablet (Batch No. 1192087) – درد کش
- Zetro 500mg Tablet (Batch No. F18031) – گلے کا انفیکشن
- Augmentin 625mg Tablet (Batch No. 7F4W) – چیسٹ انفیکشن
- Tonoflex P Tablet (Batch No. KFM145) – درد کش
- Feston 10mg Tablet (Batch No. 41160) – امراضِ نسواں
- Gabica 300mg Capsule (Batch No. 403C27) – نیوروپیتھی
- Amcomox Capsule (Batch No. 08) – گلے کا انفیکشن
- Omni Dol N Uc Tablet (Batch No. 1220) – بخار و جسم درد
ڈریپ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ مشکوک ادویات کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ عوام کو نقصان سے بچایا جا سکے۔