لاپتا بھابھی کی بازیابی کی درخواست پر نند کو 50 ہزار کا جرمانہ!

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک انوکھا معاملہ سامنے آیا، جہاں لاپتا بھابھی کی بازیابی کے لیے دائر کی گئی درخواست الٹا نند پر بھاری پڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایمن جویریہ نامی خاتون نے اپنی بھابھی عزہ بی بی کے لاپتا ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ لیکن جب پولیس نے مبینہ لاپتا خاتون کو عدالت میں پیش کیا تو حقیقت سامنے آ گئی۔ عزہ بی بی نے جج کے سامنے بتایا کہ وہ کسی کے اغوا میں نہیں بلکہ اپنے ماموں کے گھر چنیوٹ گئی ہوئی تھیں۔ اس انکشاف پر جسٹس اعظم خان نے درخواست گزار خاتون پر حقائق چھپانے کا الزام لگاتے ہوئے 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا اور درخواست خارج کر دی۔ وفاقی پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بھی بتایا گیا کہ خاتون کے شوہر نے پہلے ہی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دے رکھی تھی، مگر یہ حقیقت اسلام آباد ہائیکورٹ میں چھپائی گئی۔ یوں بھابھی کو ڈھونڈنے کے لیے دائر کی گئی درخواست نند کے لیے بڑی مشکل بن گئی۔