بنوں میں دہشتگردی کی کوشش ناکام، ایک حملہ آور گرفتار”

بنوں کے تھانہ ہوید پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، تاہم پولیس اور اہل علاقہ کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائی نے حملہ ناکام بنا دیا۔ ڈی پی او سلیم عباس کے مطابق جوابی کارروائی کے دوران ایک حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر دہشتگرد موقع سے فرار ہوگئے۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس نے اہل علاقہ کے تعاون سے حملہ پسپا کیا، جس کے بعد فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ادھر گزشتہ رات بھی ضلع بنوں کی ولی نور اور سردی خیل چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، تاہم سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی نے وہاں بھی منصوبہ ناکام بنا دیا۔ دونوں حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان پیش نہیں آیا۔