ملیر سے اغوا، تشدد، لوٹ مار اور گولی — پراپرٹی ڈیلر پر قیامت بیت گئی

کراچی کے علاقے ملیر گلشن قادری سے تعلق رکھنے والے ایک پراپرٹی ڈیلر شہری عابد نے پولیس کو دل دہلا دینے والا بیان دیا ہے۔

عابد کے مطابق، وہ شاہ لطیف ٹاؤن کا رہائشی ہے اور اسے نامعلوم کار سوار مسلح ملزمان نے اغوا کیا، ہاتھ پلاسٹک کی ٹائیز سے باندھ دیے گئے اور شہر کے مختلف علاقوں میں گھمایا گیا۔

🛑 ملزمان نے:

  • 10 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا
  • عابد کی جیب سے 50 ہزار روپے نقدی اور بینک چیکس والا پرس لوٹ لیا
  • تشدد کیا اور پھر پاؤں پر گولی مار دی

زخمی عابد کو ملزمان ایک نامعلوم مقام پر پھینک کر فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔