حب کینال منصوبے پر سوشل میڈیا کا شور؟ میئر کراچی کا دوٹوک مؤقف!

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے حب کینال منصوبے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو “من گھڑت اور بے بنیاد” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ:

“جب بھی آپ کوئی بڑا اور فائدہ مند منصوبہ شروع کرتے ہیں تو کچھ عناصر بلاوجہ پروپیگنڈا کرنے لگتے ہیں۔”

انہوں نے واضح کیا کہ گڈاپ روڈ کے قریب پانی چھوڑنے کی کوئی حقیقت نہیں اور منصوبے کی تمام سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کینال کے ڈیزائن میں کسی قسم کا نقص نہیں پایا گیا۔

✅ کیا کہتا ہے پروجیکٹ ڈائریکٹر؟

پروجیکٹ ڈائریکٹر سکندر زرداری کے مطابق:

  • نئی حب کینال کا ٹیسٹ رن 25 دن قبل کامیابی سے مکمل کیا گیا تھا۔
  • پرانی لائن سے پانی چھوڑنا محض تکنیکی ضرورت تھی۔
  • ویڈیو میں دکھائی گئی توڑ پھوڑ دراصل کٹ لگا کر پرانے سسٹم سے پانی لینے کا عمل تھا۔

انہوں نے زور دیا کہ:

“نئی حب کینال میں کوئی لیکیج یا فالٹ رپورٹ نہیں ہوا، شہری افواہوں پر کان نہ دھریں۔”

ٹیسٹ کے دوران واٹر کارپوریشن، ماہرین اور عملہ موقع پر موجود تھا، اور پورا عمل مکمل طور پر ریکارڈ کیا گیا۔


🎉 حب کینال 2 کا افتتاح کب ہوگا؟

میئر کراچی نے اعلان کیا کہ حب کینال ٹو کا افتتاح 13 اگست کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔
مرتضیٰ وہاب نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ بغیر تصدیق کے خبروں کو نشر نہ کرے:

“جو لوگ ویڈیوز کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں وہ کراچی کے خیر خواہ نہیں ہیں۔”