اوکاڑہ میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی: کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

اوکاڑہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے نفرت انگیز مواد، پمفلٹس، اسٹیکرز اور ممنوعہ کتابیں برآمد ہوئیں، جو وہ شہریوں میں تقسیم کر رہا تھا۔ ملزم مبینہ طور پر لوگوں کو کالعدم تنظیم میں شمولیت کی دعوت بھی دے رہا تھا۔ گرفتار دہشتگرد کی شناخت حاکم علی کے نام سے ہوئی ہے، جو تحصیل سنجھورو، ضلع سانگھڑ کا رہائشی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس کے دیگر ممکنہ روابط اور عزائم کا پتا لگایا جا سکے۔