شناختی کارڈ ایکسپائر ہو گیا؟ پریشان نہ ہوں، تجدید کا آسان طریقہ یہاں ہے!

اکثر لوگ جب شناختی کارڈ کی معیاد ختم (Expire) ہو جاتی ہے تو الجھن میں پڑ جاتے ہیں کہ اب کیا کریں؟ نہ کوئی رہنمائی کرنے والا ہوتا ہے، نہ عمل کا پتہ ہوتا ہے۔

اس تحریر میں ہم آپ کو نادرا سینٹر پر شناختی کارڈ کی تجدید (Renewal) کا آسان اور مرحلہ وار طریقہ بتا رہے ہیں تاکہ آپ بغیر کسی پریشانی کے اپنی شناختی دستاویزات بحال کر سکیں۔


🔹 تجدید کے لیے مطلوبہ چیزیں:

  • صرف اپنا اسمارٹ شناختی کارڈ (پرانا یا ایکسپائرڈ)
  • اپنا موبائل نمبر

✅ مرحلہ وار طریقہ:

1️⃣ ٹوکن لیں:
نادرا سینٹر جائیں اور وہاں سے ٹوکن حاصل کریں، اپنی باری کا انتظار کریں۔

2️⃣ بایومیٹرک تصدیق:
باری آنے پر کاؤنٹر پر جائیں اور انگلیوں کے نشانات سے بایومیٹرک تصدیق کروائیں۔

3️⃣ کوائف کی تصدیق:
اپنی معلومات درج کروائیں، نیا فوٹو کھنچوائیں، اور انگلیوں کے نشانات دوبارہ دیں۔

4️⃣ آفس انچارج کی منظوری:
ڈیٹا انٹری کے بعد انچارج افسر درخواست کی جانچ کرے گا۔ اگر ضروری سمجھا تو چند سوالات پوچھ سکتا ہے (مثلاً: والد کا نام، مستقل پتہ وغیرہ)۔

5️⃣ منظوری اور فیس:
درخواست منظور ہونے کے بعد آپ کو موبائل پر SMS موصول ہوگا۔ اس کے بعد آپ اپنی منتخب کردہ کیٹیگری کے مطابق فیس جمع کروائیں (دفتر یا آن لائن)۔


💳 تجدید کی فیس اور ڈلیوری ٹائم:

کیٹیگریفیس (روپے)کارڈ ملنے کا وقت
نارمل75030 دن میں
ارجنٹ150015 دن میں
ایگزیکٹو25007 دن میں

🔚 کارڈ کیسے حاصل کریں؟

مقررہ مدت کے بعد، وہی نادرا سینٹر وزٹ کریں جہاں درخواست دی تھی، اپنا شناختی کارڈ وصول کریں۔