دل سے پاکستان: معرکۂ حق کی فتح پر شہدا کو خراجِ عقیدت

نغمہ ’’دل سے پاکستان‘‘ ایک جذباتی تخلیق ہے جو معرکۂ حق میں عظیم کامیابی کی یاد کو تازہ کرتا ہے۔ یہ نغمہ نہ صرف دشمن کے خلاف فتح کا جشن ہے بلکہ پاکستانی شہدا کی قربانیوں کو سنہری الفاظ میں خراجِ عقیدت بھی پیش کرتا ہے۔ نغمے میں وطن کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے لیے ہر قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ جوش و جذبے سے بھرپور اس تخلیق میں یہ پیغام واضح ہے کہ پاکستان کا دفاع، ہماری محبت اور غیرت کا نشان ہے۔ یہ نغمہ مسلح افواج کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے قومی اتحاد، ترقی اور استحکام کی تجدید کا عہد بھی بن چکا ہے۔