تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطح سے متعلق بڑی خبر

اس حوالے سے ترجمان تربیلہ ڈیم کا کہنا ہے کہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول سے 67 فٹ بلند ہوگیا۔  ڈیم میں پانی کی سطح1469.73فٹ ریکارڈ کی گئی، ڈیم کا ڈیڈ لیول1402فٹ اور پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش1550فٹ ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیم میں پانی کی آمد 151800 کیوسک ریکارڈ کی گی ہے جبکہ ڈیم سے پانی کا اخراج140000کیوسک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت بجلی کے17پیداواری یونٹ کام کررہے ہیں، جن سے2694میگاواٹ بجلی بنائی جارہی ہے، ڈیم کے پاور ہاؤس میں لگے17پیداواری یونٹ4888میگا واٹ بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔