تفصیلات کے مطابق بھارت کو معرکہ حق میں شکست کے بعد مسلسل ہزیمت کا سامنا ہے، امریکی پروفیسر کرسٹین فیئر نے بھارتی حکومت کو آئینہ دکھا دیا جبکہ غیر ملکی دانشور بھی پاکستان کی کامیابیوں کے معترف ہیں۔ امریکی پروفیسر نے کہا کہ بھارت پاکستان کو خوفزدہ نہیں کرسکا، ڈیٹرنس کا اندازہ اس ملک کے رویے سے لگایا جاتا ہے، جسے روکنےکی کوشش کی جارہی ہو، ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ پاکستان نے اپنی پوزیشن ترک کی ہو یا موقف سے پیچھے ہٹا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے بے بنیاد دعوے کر کے خود کو ایک خطرناک صورتحال میں ڈال دیا ہے ، بھارت کے اندر فسادی میڈیا نے عوام کو غلط معلومات فراہم کی ہیں،پروفیسرکرسٹین فیئر امریکی پروفیسر نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کوکسی ناکامی سےدوچارکرسکااورنہ ہی اسے خوفزدہ کرسکا، پاکستان پیچھے نہیں ہٹا اورنہ ہی وہ بھاگا ہے بلکہ یہ تنازع بھارت کی توقع سےکہیں زیادہ تیزی سےشدت اختیارکرگیا، بھارت خود بھی چاہتا تھا تنازع کوکم کرنے کیلئے محفوظ راستہ نکالاجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا ایسی توقعات پیدا کرتاہے، جو بعد میں عسکری تقاضوں کوجنم دیتی ہیں، بھارت اوراس کا میڈیا جنگجویانہ رویہ رکھتے ہیں۔