تفصیلات کے مطابق خیرپور میں گمبٹ پولیس نے مبینہ تشدد سے ایک شہری جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش گمبٹ اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ اہل خانہ نے پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے بلا جواز گھر پر چھاپا مار کر آصف مہر کو گرفتار کیا تھا، بعد ازان پولیس اہلکار آصف مہر کی لاش اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہو گئے، جس پر ورثا نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ واقعے کے بعد ایس ایچ او گمبٹ سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے، اور شہری کی ہلاکت سے متعلق انکوائری کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے، پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ متوفی آصف مہر کے خلاف مقابلے، چوری، ڈکیتی اور قتل سمیت 32 مقدمات درج تھے۔