تفصیلات کے مطابق، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، جن میں 2 خودکش حملہ آور بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق، یہ دونوں خودکش حملہ آور کراچی میں سیکیورٹی فورسز اور غیر ملکی افراد کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
گرفتار شدگان میں کراچی ایئرپورٹ سگنل پر چینی انجینئرز پر خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہے، جسے وندر سے گرفتار کیا گیا۔ مزید کارروائیوں میں دیگر مقامات سے 4 دہشت گرد بھی گرفتار ہوئے۔
اس سے قبل، سی ٹی ڈی اور پولیس نے حیدرآباد سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا تھا، جس کے قبضے سے دستی بم، آئی ای ڈی بنانے کا سامان، بال بیئرنگ، بیٹری، اور ریموٹ کنٹرول برآمد ہوئے۔
یاد رہے کہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب سگنل پر ہونے والے دھماکے میں تین غیر ملکیوں سمیت 17 افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں چار پولیس اہلکار اور دو رینجرز اہلکار بھی شامل تھے۔