تفصیلات کے مطابق، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ پر دستیاب مفت ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) سروسز کو ختم کرتے ہوئے صارفین کے لیے وی پی این کے استعمال کے لیے رجسٹریشن کو لازمی قرار دے دیا ہے۔
پاکستان میں متعدد انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے وی پی این تک رسائی میں مشکلات اور انٹرنیٹ سروسز میں دیگر مسائل کی شکایات سامنے آئی ہیں۔
یاد رہے کہ وی پی این کا استعمال عام طور پر اُس وقت کیا جاتا ہے جب ملک میں کسی ویب سائٹ یا ایپلی کیشن پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔
اس سے پہلے، اگست میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وی پی این کے استعمال پر سختی شروع کر دی تھی، جس کا مقصد خاص طور پر مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’ایکس‘ تک رسائی کو محدود کرنا تھا۔
اتوار کے روز پاکستان میں متعدد ’ایکس‘ صارفین نے اس بات کا ذکر کیا کہ وی پی این کی رفتار کم کی جارہی ہے اور اس کی رسائی کو محدود کیا جا رہا ہے۔