تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے گھریلو اور صنعتی صارفین کو فائدہ ہوگا، اور ہم بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ این ٹی ڈی سی کی وجہ سے ترسیلی نظام میں مسائل تھے، جسے اب تین مختلف کمپنیوں میں تقسیم کیا جائے گا۔سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا ذکر کرتے ہوئے وزیر توانائی نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ گیس کے بجائے بجلی استعمال کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے نئے منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اور بجلی کی خرید و فروخت کے لیے ایک باضابطہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔وزیر توانائی نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ حکومت نے سردیوں کے تین ماہ (دسمبر، جنوری اور فروری) کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔