جرمن قونصل خانے نے کوئٹہ پریس کلب کے لیے 26 لاکھ 65 ہزار روپے کا چیک جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق، جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے مائیکرو پروجیکٹ کے تحت کوئٹہ پریس کلب کے لیے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی۔ یہ فنڈز پریس کلب کی سولرائزیشن کے منصوبے کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔بلوچستان میں جرمنی کے اعزازی قونصل میر مراد بلوچ نے کوئٹہ پریس کلب کے صدر اور سیکریٹری جنرل کو چیک پیش کیا۔پریس کلب کے عہدیداروں نے جرمن قونصل جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سولرائزیشن کے ذریعے پریس کلب کو بجلی کے بلوں میں قابلِ ذکر بچت ہوگی۔یاد رہے کہ جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے چند ماہ قبل کوئٹہ پریس کلب کا دورہ کیا تھا، جس دوران پریس کلب کی انتظامیہ نے سولرائزیشن کے لیے فنڈز کی درخواست کی تھی۔