اہور ہائیکورٹ نے کمرشل جنریٹرز چلانے پر پابندی عائد کردی

تفصیلات کے مطبق لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ تدارک کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا، جسٹس شاہد کریم نےگزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔عدالت نے گرین لاک ڈاؤن کے علاقوں میں دھواں چھوڑنے والےکمرشل جنریٹرز چلانے پر پابندی عائد کردی اور کہا کمرشل جنریٹرزمیں آلودگی کو کنٹرول کرنے والا آلہ آئندہ 7 روز میں نصب کیا جائے۔تحریری حکم میں کہا گیا کہ آلہ نصب نہ کرنےوالےجنریٹرزکوآلہ نصب کرنےتک سیل کیا جائے، ہاٹ سپاٹ ایریاز سے تجاوزات ہٹائیں تاکہ ٹریفک رکنے سے آلودگی نہ بنے۔سرکاری وکیل نے بتایا عدالتی حکم پرسوسپرسیڈڈکسانوں کوتقسیم کیے ہیں، ڈی جی ماحولیات کےاقدامات سےبھی ماحولیاتی تبدیلیوں پرفرق پیداہوگا۔ایل ڈی اے وکیل نے انڈرپاسزکی تزئین وآرائش سےمتعلق انکوائری رپورٹ پیش کی۔