خواتین اسمگلرز 47 کلو چرس سمیت گرفتار

تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے علاقے میں سندر پولیس نے دونوں خواتین کو ملتان روڈ موہلنوال سے 47 کلو چرس سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار خواتین بھاری مقدار میں دو بیگز میں چرس چھپا کر سپلائی دینے جا رہی تھیں، دونوں خواتین لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروشی کرتی ہیں۔پولیس کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ دونوں خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔