حکومت کی آئینی ترمیم ایک ہی دن سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور کرانے کی کوشش

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل طلب کر لیے، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (ایک) کے تحت طلب کیے گئے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام چار بجے طلب کیا گیا ہے جبکہ سینٹ کا اجلاس کل سہ پہرتین بجے بلایا گیا ہے، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں 26ویں آئینی ترامیم منظور کی جائے گی ذرایع کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم ایک ہی دن سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور کرانے کی کوشش کی جائے گی تاہم آئینی ترامیم سینیٹ سے پہلے منظور کرانے پر غور کیا جارہا ہے۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے سے پہلے وفاقی کابینہ چھبیس ویں آئینی ترامیم کی منظوری دے گی جبکہ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس سترہ کے بجائے کل ساڑھے بارہ بجے بلالیا گیا، اجلاس میں آئینی ترامیم کے مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی۔