تفصیلات کے مطابق موچکو پولیس نے بین الصوبائی منشیات اسمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات سپلائر کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں 2 خواتین اور 1 مرد شامل ہیں۔ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 کلو سے زائد مختلف اقسام کی منشیات برآمد ہوئی، گرفتار ملزم عبدالقیوم اشتہاری تھا اس سے قبل بھی 4 مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کو بلوچستان سے کراچی منشیات اسمگلنگ کے دوران گرفتار کیا گیا، ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔