علی امین گنڈا پور سے رابطہ ختم ہو چکا، عمر ایوب

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ وفاقی حکومت نے علی امین گنڈا پورکو بات چیت کیلئے چائے پر بلایا تھا پھر وہیں روک لیا۔عمرایوب کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور سے رابطے کی ہر ممکن کوششیں کی گئیں لیکن تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کے مطابق وزیراعلیٰ کے سیکیورٹی عملے کا بھی کچھ پتا نہیں چل رہا ان کے فون بھی بند آرہے ہیں۔