شوہر کو قتل کرکے ڈکیتی کا رنگ دینے کا ڈراپ سین

کراچی کے علاقہ ملیر میں پولیس نے شہری کے قتل میں ملوث مقتول کی بیوی اور اس کے آشنا کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان ایک نجی بلڈ بینک میں کام کرتے ہیں اور شادی کرنا چاہتے تھے، اس مقصد کیلئے ملزمان نے مقتول سہیل کے قتل کو ڈکیتی میں مزاحمت کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔بعد ازاں مقتول کی بیوی ملزمہ سدرہ کے موبائل فون سے ملنے والی معلومات نے بھانڈا پھوڑ دیا، ملزمہ نے قتل کے روز کاشف کو سہیل کے گھر سے نکلنے کی خبر دی تھی۔پولیس نے ملزم کاشف کو جی ایریا سعودآباد سےحراست میں لے کر غیرقانونی ٹی ٹی پستول برآمد کرلیا۔