ڈی جی آئی ایس پی آر کا اہم بیان آگیا

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہےکہ فیض حمید نے پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کی خلاف ورزیاں کیں، ان بنیادوں پرفیلڈجنرل کورٹ مارشل کی کارروائی آغازکیا جاچکا ہے۔صیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی وزیراعظم کرتاہے، پاک فوج میں احتساب کا نظام الزامات پر نہیں ثبوتوں پر کام کرتاہے، کوئی عہدیدارقانون ،ضوابط سے باہر جاتاہےتوفوج کا سسٹم قانون کے دائرےمیں لاتا ہے.لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ فیض حمید کیس میں ذاتی فائدے کیلئے جو کام کئےگئے وہ ثبوت انکوائری میں ہیں، پریس ریلیز میں بتایا تھا مخصوص سیاسی عناصر کی ایما پر قانون وآئین سےتجاوز کیا گیا ، فیض حمید سےمتعلق کیس ابھی چل ہے،تفصیلات سے آگاہ کرتے رہیں گے۔انھوں نے کہا کہ کوئی شخص ذاتی فائدےکیلئےغیرقانونی کام کرےتوبغیرثبوت کسی اور سےمنسلک کرنامناسب نہیں۔