تفصیلات کے مطابق مغربی بحیرہ عرب میں سمندری طوفان اسنیٰ کے حوالے سے 10واں اور آخری الرٹ کردیا گیا جس میں کہا ہے کہ سمندری طوفان گزشتہ 12 گھنٹےمیں مزیدجنوب مغرب کی طرف بڑھا، طوفان کمزور ہوکر واپس ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان عمان کے مسیرہ کےشمال مشرق میں قریباً320کلومیٹردور، مسقط سے340 کلومیٹر اور گوادر سے 370 کلومیٹر کےفاصلے پر ہے امکان ہےسمندری طوفان جنوب مغرب کی طرف بڑھتارہےگا اور 2ستمبرکی صبح تک مزیدکمزورہوجائےگامحکمہ موسمیات نے بلوچستان کے ماہی گیروں کو آج تک کھلے سمندرمیں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔