وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان سازش کے سرغنہ اور فیض حمید سہولت کار تھے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا، ان کی قیادت میں خدمت کاسلسلہ جاری ہے وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ملک میں موٹرویز کا جال بچھایا، انہوں نے سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کیں، حکومت پنجاب نے بجلی صارفین کو سہولت پہنچا کر احسن اقدام کیا۔ عطا تارڈ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے جنوبی ایشیا کی پہلی موٹر وے بنائی، جبکہ کاروبار کی آسانی کی بنیاد بھی نواز شریف نے رکھی، اسی کے تحت پاکستان کا پہلا اکانومک ایکٹ ریفارمز آیا، جس نے کاروباری شخص کو سہولت دی۔ کرنسی کے حوالے سے ملک میں کوئی ریگولیشنز نہیں تھیں، میاں نواز شریف نے اکانومک ایکٹ ریفارمز کی بنیاد رکھی، آسانی کاروبار کو لانے والے میاں نواز شریف ہیں وزیر اطلاعات کا پنجاب میں بجلی کے بلوں میں 14 روپے کمی کرنے کے اعلان پر کہا کہ یہ عوام کے درد کو محسوس کرتے ہوئے، مشکلات کا احساس کرتے ہوئے، 45 ارب روپے کی خطیر رقم سے جو یہ معاملہ کیا گیا ہے، تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔ ایک سابقہ نگراں وزیر سمیت بہت سے لوگ واویلا کر رہے تھے، انہیں اب تعریف بھی کرنی چاہیے، گرمیوں میں پنجاب کے عوام کو آسانی ملے گی، نواز شریف کو بوجھ محسوس ہو رہا تھا، کہ اس دور میں بجلی کے بل اتنے مہنگے کیوں ہیں اس پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب حکومت کے اس قدم کو سراہتے بھی ہیں اور عوامی خدمت کے لیے اس ملک میں منصوبے لگائے ہیں، معیشت کی بہتری کی ہے، 2018 سے پہلے کے دور میں 4 فیصد مہنگائی تھی اور چھ فیصد گروتھ تھی، تو پھر یہ مہنگائی کس دور میں ہوئی؟ وزیر اطلاعات نے کہا کہ میاں نواز شریف نے درست فرمایا کہ مہنگائی اس دور میں ہوئی، جس دور میں 190 ملین پاؤنڈ کا کیس ہوا، اس دور میں مہنگائی ہوئی، جس دور میں توشہ خانہ، فرح گوگی، پنجاب کا ایک پورا سسٹم تھا، جہاں کرپشن عام تھی اور سائفر کا کیس ہوا، یہ معلوم کرنا ضروری ہے کہ 4 فیصد سے مہنگائی 22 فیصد پر کیسے گئی؟ اور یہ بھی معلوم کرنا چاہیے کہ اب شہباز شریف کے دور میں 11 فیصد پر کیسے آئی ہے؟ عالمی مالیاتی جریدے مہنگائی میں مزید کمی کی پیشگوئی کر رہے ہیں 14 اگست کو پیٹرول کی قیمتوں میں کمی، بجلی کی قیمتوں میں، تین ماہ کے لیے 50 ارب روپے کی خطیر رقم سے 200 یونٹ والے صارفین کے لیےپہلے ہی سبسڈی دے چکے ہیں، اور وہ 3 ماہ کے لیے ہے، یہ ایک بہت بڑا قدم تھا، بجلی کی قیمت میں 4 سے 7 روپےکمی آئی۔ عطا تارڈ کاکہنا تھا کہ حالات مزید بہتر ہوں گے، ان حالات میں بہتری لانے کے لیے ریلیف لانے کے لیے میاں نواز شریف کی لیڈر شپ میں اٹھائیں گے جنرل (ر) فیض کے حوالے سے کہا کہ آپ نے دیکھا کہ جس طرح معاملات آگے چلے ہیں، اور فوج کے ادارے نے شفاف تحقیقات کی ہیں، اور ان کا اپنا احتسابی نظام ہے، فوج خود احتسابی نظام پر یقین رکھتے ہیں، اس تحقیقات کا دائرہ کار بڑھتا نظر آ رہا ہے، یہ صرف اس لیے ہے کہ صرف ایک سیاسی لیڈر نے ’تحریک انتشار‘ کے سربراہ عمران احمد خان نیازی نے انتشار کی سیاست کی، نفرت کی سیاست کی، انہوں نے ان لوگوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے اس ملک میں بدامنی کرانے کی سازش کی، ملک کی سالمیت کے خلاف انتشار پھیلانے میں سرغنہ عمران نیازی تھا اور اس کی مدد جنرل فیض تھا، اس میں اور اداروں کے افراد بھی شامل تھے، چاہے ثاقب ہو، چاہے نثار ہو، اس ملک میں تباہی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گےان کا کہناتھا کہ یہ بھی قابل ذکر بات ہے کہ یہ بھی گٹھ جوڑ تھا کہ طالبان کو لا کر بسایا گیا، آج ملک میں بے امنی کی ذمہ دار یہی لوگ ہیں، ملک کا امن، قومی سلامتی کو نقصان پہنچایا، شواہد سامنے آ رہے ہیں، بانی چیئرمین کا رابطہ تحریک عدم اعتماد کے دوران بحال تھا، اب بھی جیل میں پیغام رسانی جاری تھی۔ جس طرح باقی صوبوں نے بھی بجلی میں ریلیف دینے کے لیے وفاقی اور بلوچستان کی حکومت کی جانب سے مشترکہ سولر ٹیوب ویلز کا پروگرام آیا ہے، اس کے تحت 28 ہزار سولر ٹیوب ویلز لگیں گے، اس سے بجلی کی بچت بھی ہوگی، کسان کو بھی ریلیف ملے گا۔ وزیر اعظم نے حکومت کا ہجم کم کرنے کے لیے غیر فعال اور بوجھ بنے ہوئے اداروں کو بند کرنے کے لیے تجاویز طلب کی ہیں، اس پر تیزی سے کام جاری ہے۔