دنیا میں کھیلوں کے سب سے بڑے میلہ اولمپکس 2024 پیرس میں جاری ہے اور دنیا بھر کے کروڑوں شائقین مختلف کھیلوں سے محظوظ ہو رہے ہیں اولمپکس گیمز کے چھٹے روز چین نے مزید دو طلائی تمغے حاصل کر کے اپنے گولڈ میڈلز کی تعداد 11 کر لی اور تمغوں کی دوڑ میں اپنی برتری کو برقرار رکھا ہوا ہے چھٹے روز امریکی ایتھلیٹس کی کارکردگی بھی شاندار رہی جنہوں نے مختلف کھیلوں میں مزید 4 گولڈ میڈل جیت لیے۔ یوں میڈلز ٹیبل پر امریکا کئی حریف ممالک کو پچھاڑتا ہوا 9 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان ہوگیا ہے میزبان فرانس، آسٹریلیا اور جاپان 8، آٹھ گولڈ میڈلز کے ساتھ بالترتیب تیسری سے پانچویں پوزیشن پر ہیں ایکواڈور مردوں کی بیس کلومیٹر واک کے ذریعے گیمز میں اپنا پہلا میڈل جیتنے میں کامیاب رہا پیرس اولمپکس کے تمام مقابلے اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔
