پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر دی۔ سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے درخواست دائر کی۔ پیپلزپارٹی نے 12 جولائی کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کی جس میں مخصوص نشستوں کا 12 جولائی کا فیصلہ واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے درخواست میں مزید مؤقف اپنایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کو بن مانگے نشستیں دی گئیں، فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔ یاد رہے کہ 15 جولائی 2024 کو پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر سپریم کورٹ میں دائر کی تھی یاد رہے کہ 15 جولائی 2022 کو پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔ مسلم لیگ (ن) نے 12 جولائی کے فیصلے پر حکم امتناع کی بھی استدعا کی تھی، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پارلیمانی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے نظر ثانی درخواست کو جلد مقرر کرنے کی بھی استدعا کی گئی ، مزید کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ 12 جولائی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے، سپریم کورٹ 12 جولائی کے فیصلے کو واپس لے۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ کیس کے حتمی فیصلے تک سپریم کورٹ فیصلے پر حکم امتناع دیا جائے۔