قومی احتساب بیوزرو (نیب) کی ٹیم توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں سابق وزیر اعظم عمران خان، اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے تفتیش کرنے کے لیے راولپنڈی کی اڈیالہ پہنچ گئی ذرائع نے بتایا کہ نیب ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محسن ہارون کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے تفتیش کا آج تیسرا روز ہے ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے گزشتہ روز بھی عمران خان اور بشری بی بی سے 3 گھنٹے سے زائد تفتیش کی تھی۔