27

ٹی 20 ورلڈ کپ: کیا پاک بھارت ٹاکرے کو بارش بہا لے جائے گی؟ تازہ صورتحال جانیے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا سب سے بڑا مقابلہ جس کا دنیائے کرکٹ کو شدت سے انتظار ہے آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جا رہا ہے نیویارک کے ناساؤ کرکٹ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس بڑے مقابلے میں بارش تیسری فریق بن کر رنگ میں بھنگ ڈال سکتی ہے غیر ملکی موسم کی ویب سائٹ ے مطابق آج میچ کے دوران بارش کے امکانات ہیں امریکا کے مقامی وقت کے مطابق روایتی حریفوں کے درمیان یہ مقابلہ وہاں کے مقامی وقت کے مطابق اتوار 9 جون یعنی آج صبح ساڑھے دس بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق (شام ساڑھے سات بجے) شروع ہوگا مذکورہ ویب سائٹ کے مطابق نیویارک وقت کے مطابق صبح 11 بجے بارش کا 51 فیصد امکان ہے۔ یعنی میچ شروع ہونے کے آدھے گھنٹے بعد بارش کی وجہ سے خلل پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ میچ کے دن کے ابتدائی اوقات میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے اگرچہ تیز بارش کا امکان ظاہر نہیں کیا گیا تاہم بارش اگر میچ کو واش آؤٹ کرتی ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا پاکستان اور بھارت نے اب تک رواں ٹورنامنٹ میں ایک ایک میچ کھیلا ہے۔ بھارت نے آئرلینڈ کو شکست دی جب کہ پاکستان کو سب سے بڑا دھچکا امریکا سے شکست سے لگا ہے اگر میچ ہوا تو پاکستان کو صرف جیت کے لیے میدان میں اترنا ہوگا کیونکہ اس نتیجے کی صورت میں وہ ٹورنامنٹ میں اپنا سفر آگے جاری رکھ سکے گا اگر نتیجہ برخلاف ہوا تو پھر بھارت 4 پوائنٹ کے ساتھ اگلے مرحلے کے مزید قریب اور گرین شرٹس کی سپر 8 مرحلے میں رسائی مشکل ترین ہو جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں