19

ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن: 4 دہشتگرد جہنم واصل،اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع ٹانک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہواآئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا مؤثر انداز میں پتہ لگایا، ہلاک دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے کے مقامی لوگوں نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو سراہا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں