69

مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی محکمہ موسمیات کے مطابق 24 اپریل سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گا رواں ہفتے وقفے وقفے سے آندھی ،جھکڑ چلنے اور بارشوں کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے 24 اپریل سے27 اپریل تک بلوچستان میں بارش کی پیشگوئی کی ہے جب کہ چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد سمیت خیبرپختونخوا کے اکثر مقامات پر بارش متوقع ہے 25 سے29 اپریل تک کےپی کے پہاڑی علاقوں میں برفباری اور ژالہ باری کا امکان ہے25 اور 26 اپریل کے درمیان سکھر، جیکب آباد، کشمور، سانگھڑ میں گردآلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی ہے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 26 سے29 اپریل تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں