47

لاہور: کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

لاہور: کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ گزشتہ رات سے لاہور میں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں میڈیاکے مطابق گلبرگ، کینٹ، جوہرٹاؤن، فیصل ٹاؤن، ٹاؤن شپ، گارڈن ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن میں بارش کا سلسلہ جاری ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں دوپہر کے بعد سورج نکل سکتاہے، شام کو دوبارہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہو سکتا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، نوکنڈی اور دالبندین میں تیز ہواؤں اور گرچ چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ایرانی صدر کی لاہور آمد، ٹریفک ایڈوائزری جار سبی میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ، نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں