کتنے فیصد پاکستانی رمضان المبارک میں وزن کم کرنے میں کامیاب ہوئے؟

معروف ادارے گیلپ پاکستان نے اس حوالے سے نیا سروے جاری کیا ہے، جس کے مطابق 56 فیصد پاکستانیوں نے سروے کے دوران بتایا کہ روزے رکھنے کے بعد ان کے وزن میں کمی آئی ہےتاہم 7 فیصد افراد نے وزن میں اضافے کی شکایت بھی کی اور کہا کہ روزوں کے باوجود ان کے وزن میں اضافہ ہوگیا ہےگیلپ پاکستان کی جانب سے ہونے والے سروے میں 35 فیصد پاکستانیوں کا کہنا تھا ک ان کے وزن میں اس دوران کسی قسم کا فرق نہیں آیا ایسی عمر کے افراد جن کی عمریں 30 سے 50 سال کے درمیان تھیں،سروے کے مطابق ان کے وزن میں سب سے زیادہ کمی واقع ہوئی اور یہ شرح 58 فیصد رہیسروے کے دوران وزن میں زیادتی کی سب سے زیادہ میں شکایت 30 سال کی عمر کے 10 فیصد نوجوانوں نے کی، ان کا کہنا تھا کہ اس دوران انھوں نے اپنے وزن میں اضافہ دیکھا ہے۔