56

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان: کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان کون ہوگا اس حوالے سے سلیکشن کمیٹی نے ناموں کی سفارشات چیئرمین پی سی بی کو بھیج دی ہیں گزشتہ سال ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے ٹیسٹ کے لیے شان مسعود اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنایا تھا شاہین شاہ آفریدی کو رواں سال جون میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک کے لیے قیادت کی ذمے داری سونپی گئی تھی تاہم وہ اپنے پہلے امتحان میں دورہ نیوزی لینڈ میں بدترین ناکامی سے دوچار ہوئے اور چار ایک سے سیریز گنوائی جس کے بعد پی ایس ایل 9 میں ان کی زیر قیادت دو بار کی چیمپئن لاہور قلندرز کی کارکردگی اتنی ناقص رہی کہ 10 میں سے صرف ایک میچ ہی جیت پائی ناکام دورہ نیوزی لینڈ کے بعد پی ایس ایل نتائج کے بعد سے ہی قومی ٹیم کی قیادت کی تبدیلی کی باتیں گردش کرنے لگی تھیں اور گزشتہ دنوں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنی پریس کانفرنس میں کپتان کے حوالے سے جلد فیصلہ کرنے کا کہہ کر اس کو مزید تقویت دی تھی اب ذرائع نے بتایا ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی نے کپتان کے لیے ناموں کی سفارشات چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو بھیج دی ہیں ائع کے مطابق پاکستان ٹیم کی قیادت کے لیے شاہین شاہ اور محمد رضوان کے ساتھ سابق کپتان بابر اعظم کے نام زیر غور ہیں، تاہم کپتان کی تعیناتی کے حوالے سے حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کریں گے واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر منظر عام پر آئی تھی پی سی بی حکام نے قیادت کے لیے بابر اعظم سے رابطہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں