آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچوں کی ہوم سیریز میں ٹیم کے انتخاب کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اہم ہدایات جاری کیں ہیںمیڈ یا کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب پر مشاورت کی گئی اجلاس میں پی سی بی ہیڈ آفس میں کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا گیا جب کہ چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی رپورٹ پیش کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں بہتر کارکردگی دکھانے والوں کو بھی کیمپ میں شامل کیا جائے محسن نقوی نے واضح کیا کہ ٹیم کے انتخاب میں میرٹ کو ہی ترجیح دی جائے اور اس حوالے سے میری سفارش بھی نہ مانی جائے انہوں نے کہا کہ میرٹ اور کارکردگی پر منتخب کھلاڑی اچھا رزلٹ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 14 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ 5 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے گی دونوں ٹیموں کے درمیان ابتدائی تین میچز 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، جس کے بعد لاہور 25 اور 27 اپریل کو سیریز کے بقیہ 2 ٹی 20 انٹرنیشنل کی میزبانی کرے گا۔ ٹی20 سیریز کے تمام پانچ میچز رات 7 بجے شروع ہوں گے
