39

وزیراعظم کا قومی ہیرو ارشد ندیم کو 25 لاکھ کا انعام

وزیراعظم شہباز شریف نے جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کو 25 لاکھ روپے کا انعام دیا ہے خصوصی ملاقات میں وزیراعظم نے قومی ہیرو کو شاباش دی میڈیا کے مطابق ورلڈ چیمپئن شپ میں جیولن تھرو میں چاندی کا تمغہ جیت کر سبز ہلالی پرچم بلند کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کو وزیراعظم شہباز شریف نے 25 لاکھ روپے انعام دیا ہے اسلام آباد میں اس حوالے سے ایک خصوصی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ہیرو ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا کم وسائل ہونے کے باوجود ورلڈ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنا قابل فخر ہے، آپ کی محنت اور لگن نوجوانوں کیلئےمشعل راہ ہے اس موقع پر ارشد ندیم نے وزیراعظم سے کہا کہ ان کو جنوبی افریقہ تربیت کے لیے جانا ہے اگر اس کا ویزہ جلد مل جائے تو ان کے لیے آسانی ہوگی وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ایتھلیٹ ارشد ندیم کو ویزے کی جلد فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ کھیلوں کی ترقی کیلیے ہر ممکن اقدام کیے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں