53

آسٹریلیا :کی ہٹ دھرمی برقرار، افغانستان کیخلاف کھیلنے سے پھر انکار

آسٹریلیا ن:ے ایک بار پھر افغانستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا ہے جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کر دی گئی ہے میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور اس نے ایک بار پھر افغانستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا ہے جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کر دی گئی ہےرپورٹ کے مطابق رواں سال جون میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد اگست میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز شیڈول تھی جو آسٹریلیا کے انکار کے باعث ملتوی کر دی گئی ہے اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں خواتین کے حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، جب تک خواتین کے حقوق کی صورتحال بہتر نہیں ہوگی آسٹریلیا افغانستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات جاری نہیں کر سکتا پی ایس ایل 9 کے چیمپئن شاداب خان کپتان نے ٹرافی اٹھانے کے بعد کیا کیا؟ ویڈیو وائرل واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا نے حکومتی مشاورت کے بعد گزشتہ سال آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل بھی افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا تھا تاہم بھارت میں منعقدہ میگا ایونٹ میں دونوں ٹیموں کا باہمی مقابلہ ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں